ٹی20 سیریز آسٹریلوی ٹیم رواں ماہ بھارت کا دورہ کرے گی

دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا آغاز 20 ستمبر سے ہوگا

(فوٹو: ٹوئٹر) دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا آغاز 20 ستمبر سے ہوگا

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم رواں ماہ ایشیاکپ کے اختتام پر تین ٹی20 میچز کی سیریز کے لیے بھارت کا دورہ کرے گی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کی تیاریوں کے سلسلے میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم رواں ماہ بھارت کا دورہ کرے گی، جس کیلئے آسٹریلیا نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

کینگروز کی قیادت کے فرائض ایرون فنچ نبھائیں گے جبکہ ڈیوڈ وارنر کی جگہ کیمرون گرین بھارت میں آسٹریلوی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

آسٹریلیا کا اسکواڈ:


کپتان ایرون فنچ، آشٹن ایگر، ٹم ڈیوڈ، جوش انگلس، میچل مارش ،گلین میکسویل، کین رچرڈسن، اسٹیو اسمتھ، میچل اسٹارک، میتھیو ویڈ، مارکس اسٹوئنس، ایڈم زمپا ،پیٹ کمنز، جوز ہیزل ووڈ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارت نے ہانگ کانگ کو شکست دیکر اگلے مرحلے کیلیے کوالیفائی کرلیا

دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا آغاز 20 ستمبر سے ہوگا جبکہ سیریز کا آخری میچ 25 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

آسٹریلوی ٹیم دورہ بھارت کے بعد ویسٹ انڈیز، انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز بھی کھیلے گی۔

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ میں آسٹریلوی ٹیم اپنا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 22 اکتوبر کو کھیلے گی۔
Load Next Story