12 سالہ بچی سے نازیبا حرکات کرنے والا دکاندار گرفتار

پولیس نے والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا

پنجاب پولیس نے کمسن بچی سے نازیبا حرکات کرنے والے دکاندار کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کمسن بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کا واقعہ لاہور کے علاقے واہ کینٹ میں پیش آیا جہاں ایک دکاندار نے خریداری کرنے والی بچی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

متاثرہ بچی نے واقعے سے متعلق اپنے اہل خانہ کو آگاہ کیا تو والدہ نے تھانے میں واقعے کی رپورٹ درج کرائی۔


مقدمے میں کہا گیا ہے کہ 12 سالہ بچی دکان سے سامان لینے گئی تو دکاندار عرفان نے بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کیں، پولیس نے والدہ کی جانب سے مقدمہ درج کروائے جانے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے دکاندار عرفان کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی پوٹھوہار کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ بچوں اور خواتین سےزیادتی اورہراسمنٹ کےحوالے سے زیروٹالرنس پالیسی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔
Load Next Story