انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ مزید کم ہوگئے

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 1.48 روپے کمی سے 217.27 روپے کا ہوگیا۔


ویب ڈیسک September 01, 2022
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 1.48 روپے کمی سے 217.27 روپے کا ہوگیا۔

آئی ایم ایف سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو 1.16 ارب ڈالر موصول ہونے، اقوام متحدہ اور مختلف ممالک کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے مالی امداد آنے سے ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی تنزلی کا سلسلہ جاری ہے۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 1.48 روپے کمی سے 217.27 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں رواں سال کے دوران 37ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری اور سیلاب کے باعث ذرعی شعبے میں تیل کی گھٹتی ہوئی طلب سے درآمدات میں کمی جیسے عوامل بھی روپیہ کو ڈالر کے مقابلے میں تگڑا کررہا ہے۔

ماہرین کاکہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان ایٹمی ہتھیاروں کا معاہدہ طے پانے سے ایرانی تیل کی سپلائی بحال ہونے سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں نمایاں کمی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں جس سے پاکستان بھرپور انداز میں استفادہ کرسکے گا اور ملک کا آئل امپورٹ بل میں بھی نمایاں کمی سے معیشت کو سہارا ملے گا۔

ان مثبت توقعات کی وجہ سے ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے طلبگاروں میں کمی ہورہی ہے جو روپیہ کے استحکام کا باعث بن رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |