انتہا پسند ہندو کا فوڈ کمپنی سے مسلمان ڈلیوری بوائے کو نہ بھیجنے کا مطالبہ

کمپنی نے تاحال شرمناک واقعہ پر کوئی ردعمل نہیں دیا


ویب ڈیسک September 01, 2022
(فوٹو: انٹرنیٹ) کمپنی نے تاحال شرمناک واقعہ پر کوئی ردعمل نہیں دیا

نام نہاد سیکیولر بھارت میں مسلمانوں سے نفرت کا ایک واقعہ سامنے آیا ہے، سوئیگی فوڈ ڈیلیوری پر صارف نے آرڈر کرنے کے بعد کسی مسلمان سے کھانا نہ بھیجنے کی ہدایت کردی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدر آباد میں شرمناک واقعہ پیش آیا جہاں سوئیگی فوڈ ڈیلیوری پر صارف نے کھانا ڈیلیور کرنے کے لیے کسی مسلمان ڈیلیوری بوائے کو نہ بھیجے کا مطالبہ کیا۔

گاہک کی جانب سے سوئیگی ایپ پر مخصوص ہدایات کا اسکرین شاٹ تلنگانہ اسٹیٹ ٹیکسی اور ڈرائیورز کے چیئرمین شیخ صلاح الدین نے ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے، جس پر انہوں نے پوچھا کیا کوئی اس تعصب پسند کسٹمر کے خلاف کوئی کارروائی کرے گا۔

مزید پڑھیں: آسام؛ مودی سرکار کے ہاتھوں ایک ہفتے میں چوتھا مدرسہ شہید

یہ پہلا موقع نہیں ہے بلکہ ماضی میں ایک اور سوئیگی فوڈ ایپ پر گاہک نے اس بنیاد پر آرڈر مسترد کردیا تھا کہ مسلمان ڈیلیوری بوائے کھانا لے کر آیا۔
دوسری جانب کمپنی نے تاحال شرمناک واقعہ پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔



قبل ازیں گزشتہ روز بھارتی ریاست آسام میں مودی سرکار نے القاعدہ سے روابط رکھنے کا بے بنیاد الزام عائد کرکے ایک مدرسے کو شہید کردیا تھا، آسام حکومت اس سے قبل بھی ایک مدرسے کو بلڈوزر کی مدد سے شہید کرچکی ہے جبکہ ایک ہفتے میں 3 مساجد کو شہید کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |