سندھ میں سیلابی پانی میں ڈوبنے والے بچے کی لاش مرکزی شاہراہ پر رکھ کر احتجاج

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے انڈس ہائی وے پر سیلاب متاثرین سے مذاکرات کر کے مرکزی شاہراہ کھلوا دی ۔


Staff Reporter September 01, 2022
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے انڈس ہائی وے پر سیلاب متاثرین سے مذاکرات کر کے مرکزی شاہراہ کھلوا دی ۔

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے نصیر آباد میں انڈس ہائی وے پر سیلاب متاثرین سے مذاکرات کر کے کئی گھنٹوں سے بند مرکزی شاہراہ کھلوا دی ۔

متاثرین نے سیلابی پانی میں ڈوبنے والے بچے کی لاش رکھ کر ہائی وے بلاک کر رکھی تھی۔ صوبائی وزیر کی متاثرین کو تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کے بعد سندھ کی دوسری بڑی شاہراہ کھول دی گئی ۔ صوبائی وزیر نے بچے کے لواحقین کی مالی امداد بھی کی۔

صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کے پانی کی نکاسی سمیت متاثرین کے تمام مسائل حل کریں گے۔ لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، یہ افسوس ناک واقعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی صورتحال ہے، سڑکیں بند کرنے سے مسائل حل نہیں ، مسائل میں اضافہ ہوگا ۔ وزیر اعلیٰ سندھ سمیت سندھ کابینہ کے تمام اراکین، ایم پی ایز، ایم این ایز اپنے اپنے علاقوں میں سیلاب متاثرین کے مسائل حل کرنے کے لیے موجود ہیں ۔ انشاء اللہ عوام کو پریشانی سے نکالیں گے ۔ جس کے بعد سیلاب متاثرین نے صوبائی وزیر کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |