اسپین میں ژالہ باری گیند کے برابر برف کے ٹکڑے گرنے سے بچی ہلاک

طوفانی ژالہ باری سے ایک بچی ہلاک متعد دافراد زخمی ہوگئے۔


ویب ڈیسک September 01, 2022
شہریوں کا کہنا ہے کہ پڑنے والے اولوں کی جسامت 4 انچ تک چوڑی ہے(فائل فوٹو)

اسپین کے شہر کاتالونیا میں طوفانی ژالہ باری سے ایک بچی ہلاک متعد دافراد زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق اسپین کے شہر کاتالونیا کے علاقےگیرونا میں طوفانی ژالہ باری ریکارڈ کی گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے۔

اس طوفانی ژالہ باری میں ٹینس بال کے سائز جتنے برف کے ٹکڑے آسمان سے گرتے دیکھے گئے جس کے نتیجے میں 20 ماہ کی بچی ہلاک جبکہ درجنوں افراد زخمی بھی ہو گئے۔


ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شدید ژالہ باری نے کچی چھتوں، شیشوں اور گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پڑنے والے اولوں کی جسامت 4 انچ تک چوڑی ہے جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئی ہیں۔

دوسری جانب اسپین کے بیشتر علاقے خشک سالی اور ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں جبکہ امریکہ میں بھی شدید ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں