بلدیاتی آرڈیننس 79ء و2001کے بہترین نکات پر مشتمل ہے گورنر

غیر ملکی میڈیا کراچی اور پاکستان کے بارے میں منفی تاثر ابھارنے کی کوشش کرتا ہے

غیر ملکی میڈیا کراچی اور پاکستان کے بارے میں منفی تاثر ابھارنے کی کوشش کرتا ہے۔ فوٹو: فائل

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ آرڈیننس شہری و دیہی ہم آہنگی اور 1979 ء اور 2001 ء کے مقامی حکومتوں کے بہترین نکات پر مشتمل ہے ۔


انھوں نے کہا کہ یہ عمل آئین قانون کے مطابق طے پایا ہے جسے تمام اسٹیک ہولڈرز کے مشورے سے قانون کے مطابق اسمبلی سے منظور کروایا جائے گا ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی جمہوری حکومت کے دور میں لوکل گورنمنٹ قانون تشکیل دیا گیا اور صوبہ سندھ کو اس بارے میں فوقیت حاصل ہوئی۔ وہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے تحت جاری (Conducted by ) نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاء سے بات چیت کر رہے تھے جنھوں نے یونیورسٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ اور چیف انسٹر کٹر این ایس سی میجر جنرل نو ئل عزرائیل (Noel Israel ) کے ہمراہ گورنر ہائوس میں ان سے ملاقات کی۔

گورنر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ غیر ملکی میڈیا کا بعض حصہ کراچی اور ملک کے بارے میں منفی تاثر ابھارنے کی کوشش کرتا ہے لیکن صورتحال اس کے برعکس ہے۔ انھوں نے کہا کہ صوبہ سندھ ملک کو گیس و تیل کی 60 فی صد سے زائد پیداوار فراہم کرتا ہے اور اس شعبے میں بیشتر غیر ملکی کمپنیاں کام کررہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مہران انجینئرنگ یونیورسٹی کا برطانوی یونیورسٹی سے معاہدہ اور دیگر شعبوں میں اقتصادی سرگرمیاں کراچی اور ملک کے بارے میں بہتر تاثر کی عکاس ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story