
سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے فیصلہ سناتے ہوئے شہری عمران کے قتل میں ملوث ملزم قاسم کو عمر قید کی سزا کے علاوہ 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم جرمانے کی رقم مقتول کے ورثا کو ادا کرے۔ مدعی مقدمہ نے بتایا کہ 20 فروری 2021ء کو ملزم قاسم میرے گھر کے سامنے کھڑے ہوکر سگریٹ پی رہا تھا۔ منع کیا تو اس نے چیخنا چلانا شروع کردیا۔ لڑائی جھگڑا شروع ہوا تھا ملزم نے میرے بھائی عمران پر گولی چلادی۔
پولیس کے مطابق گولی لگنے سے زخمی ہونے والا عمران جناح اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔ ملزم کے خلاف جمشید کوارٹرز تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔