سیلاب سے متاثرہ بھائیوں اور بہنوں کا بوجھ کم کرنے میں کوئی کسرنہ چھوڑی جائے آرمی چیف
پاک فوج مشکل کی اس گھڑی میں تمام مسائل پر قابو پانے میں ان کی مدد کرے گی، آرمی چیف کی متاثرین کو یقین دہانی
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ بھائیوں اور بہنوں کا بوجھ کم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے روجھان کے دورے کے دوران سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔
ملاقات میں متاثرین کو یقین دلایا کہ پاک فوج مشکل کی اس گھڑی میں تمام مسائل اور معاملات پر قابو پانے میں ان کی مدد کرے گی۔
آرمی چیف نے فوج کے دستوں کو ہدایت کی کہ وہ اس ذمہ داری کو ایک نیک مقصد کے طور پر لیں اور سیلاب سے متاثرہ بھائیوں اور بہنوں کا بوجھ کم کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔