مہوش حیات بھی سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے میدان میں آگئیں
سیلاب متاثرین کیلئے میں ’پینی اپیل‘ کے ساتھ مل کر ایمرجنسی گلوبل اپیل لانچ کررہی ہوں، اداکارہ
پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات بھی سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے میدان میں اتر آئیں۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں ایک وڈیو میسج شیئر کیا ہے جس میں وہ لوگوں سے اپیل کررہی ہے کہ سیلاب متاثرین کی ہرممکن مدد کی جائے۔
انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ سیلاب متاثرین کی بحالی کام کیلئے مسلم چیرٹی تنظیم 'پینی اپیل' کے ساتھ اشتراک کریں کیوں کہ یہ تنظیم سیلاب سے شدید متاثر 30 علاقوں میں کام کررہی ہے۔
مہوش حیات کا کہنا تھا کہ کبھی کبھار الفاظ کافی نہیں ہوتے۔ آج میں 'پینی اپیل' کے ساتھ مل کر ایمرجنسی گلوبل اپیل لانچ کررہی ہوں تاکہ ان متاثرین کی مدد کی جائے جو سیلاب کے خوفناک المیے کا شکار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیرٹی تنظیم 'پینی اپیل' سیلاب سے شدید طور پر متاثر 30 علاقوں میں کام کررہی ہے۔ متاثرین کو کھانا، پینے کا پانی اور میڈیکل کی سہولت مہیا کی جارہی ہے لیکن یہ کام بہت کم ہے۔ ہمیں بہت زیادہ اور لمبے عرصے تک کام کی ضرورت ہے۔