55سالہ خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا شخص 3 گھنٹے کے اندر گرفتار

ملزم خاتون کا پڑوسی ہے جس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا، پولیس


ویب ڈیسک September 01, 2022
فوٹو: فائل

بھارت کے علاقے لداخ میں خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے شخص کو پولیس نے 3 گھنٹے کے اندر ہی گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لداخ کی ڈسٹرکٹ لہہ میں پولیس نے خاتون سے زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج کرنے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو زیادتی اور قتل کے الزام میں گرفتار کیا جس کی شناخت 32 سالہ ریگزین داوا کے نام سے ہوئی۔

پولیس تفتیش کے مطابق لہہ شینام میں واقع رہائش گاہ سے 55 سالہ خاتون کی لاش ملی، ابتدائی تحقیق سے اندازہ ہوا کے مقتولہ کو زیادتی اور تشدد کے بعد قتل کیا گیا۔

تفتیشی افسر کے مطابق پولیس نے ابتدائی تحقیق کے دوران مشکوک نظر آنے والے قریبی رہائشی 32 سالہ ریگزین داوا سے تفتیش کی تو اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا، دوران تفتیش ملزم کی گردن پر لگے نشان اور خون سے پولیس کو تفتیش میں مدد ملی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کو قتل سے پہلے بری طرح تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، گھر سے ملنے والے شواہد کو فرانزک لیب بھجوادیا گیا ہے جس کی روشی میں تفتیش کا عمل مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں