آئی جی سندھ کی شہریوں سے ہائی ویز پر غیر ضروری سفر نہ کرنے کی اپیل

ٹریفک جام کے باعث متاثرین سیلاب کیلئے سامان کی ترسیل تاخیر کا شکار ہے، آئی جی سندھ

فوٹو: فائل

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے شہریوں سے اہم قومی شاہراہوں ہر غر ضروری سے اجتناب کی درخواست کرتے ہوئے کہاہے کہ ٹریفک جام کے باعث متاثرین سیلاب کیلئے امدادی سامان کی ترسیل تاخیر کا شکار ہے۔

آئی جی سندھ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ مہران،نیشنل اورانڈس ہائی ویز پر شہری غیرضروری سفر سے اجتناب کریں،سیلابی ریلوں کی زد میں آکر زیادہ تر شاہراہیں خستہ حال اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔


ان کا کہنا ہے کہ میلوں لمبی گاڑیوں کی قطاروں اور ٹریفک جام کی صورتحال کے باعث سیلاب متاثرین کے لیئے امدادی اشیاء کی بروقت ترسیل تقریباً تاخیر سے ہورہی ہے،امدادی اشیاء کی بروقت متاثرین تک رسائی کے لیئے ٹریفک کو رواں دواں رکھنا اشد ضروری ہے۔

آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ اگر انتہائی ضروری ہے تو شہری دوسرے شہروں یا صوبوں کا رخ کریں تاہم شاہراہوں پر ٹریفک کی صورتحال کو بھی پیش نطر رکھیں،اگر آئندہ آنیوالے دنوں تک شہری غیر ضروری سفر کو مؤخر کردیں تو ٹریفک کی روانی میں بتدریج بہتری آئیگی۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کو مشکل حالات سے نکالنے کے لیئے شہریوں کو حکومت کے شانہ بہ شانہ کام کرنا ہوگا،یہ وقت ملکر کام کرنے کا ہے،متاثرین کی مدد اور تعاون کے عمل میں انتطامیہ اور پولیس کا ساتھ دیں۔
Load Next Story