لاہور کراچی ٹرین آپریشن بحال نہ ہو سکا ریلوے کو کروڑوں کا نقصان

ٹکٹس ری فنڈ ہونے کی وجہ سے محکمے کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے


ویب ڈیسک September 02, 2022
ریلوے ٹریک سیلابی پانی میں ڈوبنے کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہے (فوٹو فائل)

ملک میں بدترین سیلابی صورت حال اور ریلوے ٹریک پانی میں ڈوبے جانے کے باعث پنجاب سے کراچی آنے کے لیے ٹرین آپریشن تاحال معطل ہے، جس کی وجہ سے محکمے کو کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: ریلوے کا پہلے مرحلے میں صرف مال بردار ٹرین چلانے کا فیصلہ

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور سے کراچی کے درمیان مسافر ٹرین آپریشن بند کیے جانے کے بعد تاحال شروع نہیں کیا جا سکا، جس کی وجہ سے تقریباً ڈیڑھ ہفتے سے زائد دورانیے سے مسافر بذریعہ ٹرین کراچی تک سفر سے محروم ہیں۔

ٹرین آپریشن بحال نہ کیے جانے کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے، جو ٹکٹیں واپس کروانے کے لیے ریلوے اسٹیشنز کا رُخ کررہے ہیں۔ دوسری جانب ٹکٹس ری فنڈ ہونے کی وجہ سے محکمہ ریلوے کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں