جمائما اپنی فلم کے خصوصی شو کی آمدنی پاکستانی سیلاب زدگان کو دیں گی

فلم کی خصوصی اسکریننگ کا مقصد پاکستان میں سیلاب زدگان کے لئے فنڈز اکٹھا کرنا ہے، جمائما


ویب ڈیسک September 02, 2022
جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم کے خصوصی شو میں 20 افراد شرکت کریں گے:فوٹو:فائل

پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی فلم کے خصوصی شو کی آمدنی پاکستان کے سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان کردیا۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ وہ اپنی آنے والی فلم 'واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ' کے خصوصی شو کا اہتمام کررہی ہیں جسے 20 افراد دیکھ سکیں گے۔



جمائما کا مزید کہنا تھا کہ فلم کی ریلیز سے قبل خصوصی شو کا مقصد پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کرنا ہے۔ اس خصوصی شو کی آمدنی پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے دی جائے گی۔سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی بھتیجی فاطمہ بھٹو فلم کی خصوصی اسکریننگ میں جمائما گولڈ اسمتھ کے ساتھ کو ہوسٹ ہوں گی۔

پاکستانی اداکارہ سجل علی بھی جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم 'واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ' کی کاسٹ میں شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں