راولپنڈی میں ڈینگی کیسز میں اضافہ 50 افراد کیخلاف مقدمات درج

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقدمات اور جرمانے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر کیے گئے

فوٹو: فائل

راولپنڈی میں ڈینگی کیسز میں اضافے پر انسداد ڈینگی ٹیموں نے سات مقامات سیل کرکے درجنوں افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کا راج برقرار ہے، بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش ضلعی انتظامیہ نے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔


کمشنر راولپنڈی ڈویژن طاہر فاروق کی ہدایت پر انسداد ڈینگی ٹیمیں جنگی بنیادوں پر فیلڈ میں متحرک ہیں اور ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر 7 مقامات سیل کرکے 50 افراد کے خلاف مقدمات درج کرچکی ہیں۔

انسداد ڈینگی ٹیموں نے نکاسی آب کے ناقص انتظامات پر 43 دکانوں کے مالکان کو جرمانے کیے اور ہاٹ اسپاٹس ایریا میں فوگنگ اور سرویلینس کے عمل کو مزید تیز کردیا۔
Load Next Story