10 لاکھ ٹن گندم مقامی قیمت سے مہنگی درآمد کیے جانے کا انکشاف

ٹی سی پی اوپن ٹینڈر کے ذریعےگندم امپورٹ کر رہا ہے، ذرائع


ویب ڈیسک September 02, 2022
فوٹو فائل

وزارت فوڈ سیکیورٹی نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے منگوائی گئی درآمدی گندم مقامی گندم کے مقابلے میں مہنگی ہونے کا انکشاف کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے 10 لاکھ ٹن گندم اوپن ٹینڈر کے تحت ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے منگوانے کی اجازت دی تھی۔

ذرائع وزارت فوڈ سیکیورٹی کی جانب سے اب انکشاف کیا گیا ہے کہ ٹی سی پی نے جو گندم منگوائی ہے وہ مقامی گندم کے مقابلے میں مہنگی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی سی پی نے ابتک 9 لاکھ 86 ہزار میٹرک ٹن گندم بک کی ہے جس میں سے 6 لاکھ 22 ہزار میٹرک ٹن درآمدی گندم پاکستان پہنچ چکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) اوپن ٹینڈر کے ذریعے گندم امپورٹ کر رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں