فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ریلیف پر نوٹیفکیشن جاری نہ ہو سکا صارفین پریشان

صارفین بل میں درستی کے لیے ڈسکوز دفاتر کے چکر لگا رہے ہیں، احکامات نہ آنے کے باعث صورت حال غیر واضح


ویب ڈیسک September 02, 2022
لاکھوں صارفین غیر یقینی صورتحال پر ذہنی اذیت کا شکار ہیں (فوٹو فائل)

وزیراعظم کی جانب سے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ختم کرنے کے اعلان کے باوجود وزارت توانائی تاحال نوٹیفکیشن جاری نہ کرسکی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کے اعلان کے بعد سے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے ملک کے لاکھوں صارفین کشمکش کا شکار ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو وزارت توانائی کے کوئی زبانی یا تحریری احکامات نہیں ملے۔

صارفین کی جانب سے وزیراعظم کے اعلان کے بعد بل میں درستی کے لیے ڈسکوز دفاتر سے رابطے کیے جا رہے ہیں، تاہم سرکاری سطح پر کسی قسم کے احکامات نہ آنے کی وجہ سے صورت حال واضح نہیں ہے، جس کی وجہ سے لاکھوں صارفین بھاری بل ادائیگی کے سلسلے میں ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔

پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق وزیر توانائی آج پریس کانفرنس میں ایف پی اے ریلیف سے متعلق تفصیلات بتائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں