ایشیاکپ پاکستان آج ہانگ کانگ سے ٹکرائے گا

ہارنے والی ٹیم کا ٹورنامنٹ سے سفر ختم اختتام پذیر ہوجائے گا


ویب ڈیسک September 02, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) ہارنے والی ٹیم کا ٹورنامنٹ سے سفر ختم اختتام پذیر ہوجائے گا

ایشیاکپ ٹی20 کے آخری گروپ میچ میں آج پاکستانی ٹیم ہانگ کانگ کے مدمقابل آئے گی۔

پاکستان اور ہانگ کانگ کو اپنے پہلے گروپ میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم یہ میچ دونوں ٹیموں کیلئے ناک آؤٹ ہوگا، جیتنے والی ٹیم سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرے گی جبکہ ہار کی صورت میں اس ٹیم کا ایشیا کپ 2022 کا سفر ختم ہوجائے گا۔

پاکستان اور ہانگ کانگ کے مابین میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں: سری لنکا کو میچ میں دو وکٹوں سے فتح، بنگلہ دیش ایشیا کپ سے باہر

دونوں ٹیمیں مجموعی طور پر 3 بار ایک دوسرے کے مدمقابل آئی ہیں جہاں پاکستان نے ہانگ کانگ کو 0-3 سے شکست دے رکھی ہے تاہم یہ تمام میچز ون ڈے فارمیٹ میں کھیلے گئے تھے۔

قبل ازیں گزشتہ روز بنگلہ دیش اور سری لنکا کے مابین کھیلے گئے میچ میں لنکن ٹائیگرز نے بنگالیوں کو دو وکٹوں سے شکست دیکر ایشیاکپ سے باہر کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: بھارت نے ہانگ کانگ کو شکست دیکر اگلے مرحلے کیلیے کوالیفائی کرلیا

دوسری جانب ایشیاکپ میں تین ٹیمیں دوسرے مرحلے تک رسائی حاصل کرچکی ہیں جن میں بھارت، افغانستان اور سری لنکا شامل ہیں، سپر فور کی چوتھی ٹیم کا فیصلہ آج پاکستان اور ہانگ کانگ کے ناک آؤٹ میچ کے بعد ہوجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں