یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

بچوں کے دودھ کے 800 گرام پیکٹ کی قیمت 260 روپے بڑھ گئی


ویب ڈیسک September 02, 2022
مختلف مصالحہ جات کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا:فوٹو:فائل

یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پرمختلف برانڈز کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف برانڈز کی 900 گرام چائے کی قیمت 400 روپے تک مہنگی ہو گئی۔ 900 گرام چائے کی قیمت 905 روپے سے بڑھ کر 1305 روپے ہوگئی۔ ٹی وائیٹنر کی قیمتوں میں 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر دلیے، سیریل ، نوڈلز،سوئیوں اورنمکو کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا۔ بچوں کے دودھ کے 800 گرام پیکٹ کی قیمت 260 روپے بڑھ گئی۔ مختلف مصالحہ جات کی 50 گرام میں 50 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔

سرخ مرچ 100 گرام کی قیمت 84 روپے کا جبکہ 100 گرم مصالحے کی قیمت میں 42 روپے تک اضافہ ہوا۔ کسٹرڈ ،کالی مرچ ،میتھی ،جام ،مشروبات سمیت کئی اشیاء کے دام بھی بڑھ گئے ہیں۔ شہد کی 100 گرام کی بوتل 100 روپے مہنگی ہوگئی ہے جبکہ ایک کلو اچار کا پیک 57 روپے تک مہنگا ہوگیا ہے۔

کھیر کا 55 گرام کا پیک 20 روپے، 200 گرام چھوارے 40 روپے اورجھاڑو کی قیمت 9 روپے بڑھ گئی ہے۔

ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب اشیاء کی کوالٹی سب سے اعلی اور قیمتیں سب سے کم ہیں۔ملک بھر کے تمام اسٹورز پر ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کی بہتری کیلئے کچھ برانڈزکی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے جو ان برانڈز کی طرف سے ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈائزڈ گھی 300روپے فی کلوگرام، چینی 70 روپے فی کلومیں دستیاب ہے۔20 کلو آٹے کا تھیلا 800روپے پر وافر مقدار میں دستیاب ہیں۔ دالوں اور چاول پر بھی سبسڈی دی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب سینکڑوں دیگر برانڈڈ اشیاء بھی عام مارکیٹ سے کم قیمت پرفراہم کی جا رہی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں