’’لڑکیاں لڑکوں کو بھائی نہیں بول سکتیں‘‘ نمل یونیورسٹی کا جعلی نوٹی فکیشن وائرل

طالب علموں نے یونیورسٹی کا جعلی نوٹی فکیشن سوشل میڈیا پر وائرل کیا، ترجمان نمل یونیورسٹی


ویب ڈیسک September 02, 2022
فوٹو فائل

نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) نے طلبہ و طالبات سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل شدہ ایک نوٹی فکیشن کو جعلی قرار دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطانق سوشل میڈیا پر نمل یونیورسٹی کے حوالے سے جعلی نوٹی فکیشن وائرل ہوا ہے جس میں یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لڑکیاں کسی لڑکے کو بھائی نہیں بول سکتیں انہیں ان کے نام سے مخاطب کیا جائے، یہ فیصلہ لڑکوں کے جذبات مجروح ہونے سے بچانے کی خاطر کیا گیا ہے۔

numl university fake notification

اس کے جواب میں یونیورسٹی انتظامیہ کا بیان سامنے آگیا ہے۔ ترجمان یونیورسٹی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل نوٹی فکیشن جعلی ہے جسے طالب علموں ںے وائرل کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں