کراچی میں صبح و رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے، محکمہ موسمیات


Staff Reporter September 02, 2022
تین روز کے دوران شہر کا مطلع جذوی ابرآلود رہنے کا امکان۔ فوٹو:فائل

شہر میں تین روز کے دوران صبح و رات کے اوقات میں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق تین روز کے دوران شہر کا مطلع جذوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، شہر میں اگلے 72گھنٹوں کے دوران صبح و رات کے اوقات میں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران شہر میں سمندر کی جنوب مغربی اور مغربی سمت کی ہوائیں چلنے کا امکان ہے، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

صوبے کے باقی اضلاع میں موسم معمول کے مطابق رہے گا، سندھ کی ساحلی پٹی پر بوندا باندی ہوسکتی ہے، جمعے کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.5 ریکارڈ ہوا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 66فیصد رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں