ورلڈ ٹی 20 کے وارم اپ میچ میں سری لنکا نے بھارت کو شکست دیدی

154رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 148 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

154 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کے کاغذی شیر مسلسل دباؤ کا شکار رہے،۔ فوٹو: اے ایف پی

گھر کے شیر بھارت کی بڑی ٹیموں کے خلاف اپنے ملک سے باہر ناقص کاکردگی کا سلسلہ جاری اور اب ورلڈ ٹی 20 کے وارم اپ میچ میں اسے سری لنکا کے ہاتھوں 5 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔


ڈھاکا میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی تو سری لنکن ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز اسکور کیے۔ لنکن ٹائیگرز کی جانب سے مہیلا جےوردھنے سب سے زیادہ 30، دنیش چندیمل نے 29 اور اوپنر کوسال پریرا 21 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ بھارت کی جانب سے روی چندرن اشون نے 22 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

154 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کے کاغذی شیر مسلسل دباؤ کا شکار رہے، سریش رائنا اور یوراج سنگھ کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی لنکن بولرز کا مقابلہ نہ کر سکا اور پوری بھارتی ٹیم 20 اوورز میں 148 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
Load Next Story