خود کو سپریم کورٹ کا جج ظاہر کرکے سرکاری افسران کو دھوکہ دینے والا ملزم گرفتار

جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزم فائز علی کو گرفتار کیا، اسلام آباد ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل


ویب ڈیسک September 02, 2022
—فوٹو

اسلام آباد ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے خود کو سپریم کورٹ آف پاکستان کا جج ظاہر کرتے ہوئے متعدد سرکاری افسران اور حکومتی نمائندوں کو دھوکہ دینے کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزم فائز علی کو گرفتار کیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے خود کو سپریم کورٹ آف پاکستان کا جج ظاہر کرتے ہوئے متعدد سرکاری افسران اور حکومتی نمائندوں کو دھوکہ دہی سے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے لئے اکسایا اور عام عوام سے پیسے بٹورے۔

انہوں نے بتایا کہ کرمنل ریکارڈ کے مطابق ملزم کے خلاف سائبر کرائم سرکل کراچی میں بھی مقدمہ زیر تفتیش ہے، ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمہ درج کر لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں