بلدیاتی آرڈیننس کیخلاف نواحی علاقوں میں جزوی ہڑتالشہرکھلارہا

کاروباری مراکزاورتجارتی ادارے کھلے رہے،دفاترمیں حاضریاں معمول کے مطابق رہیں

کاروباری مراکزاورتجارتی ادارے کھلے رہے،دفاترمیں حاضریاں معمول کے مطابق رہیں، فوٹو : فائل

سندھ بچاؤ ایکشن کمیٹی کی کال پر نئے بلدیاتی آرڈیننس کے خلاف جمعرات کوکراچی کے نواحی علاقوں میں جزوی ہڑتال رہی جبکہ شہرمیں کاروباری مراکزاورتجارتی ادارے کھلے رہے۔


دفاتر میں حاضریاں معمول کے مطابق رہیں،صنعتی علاقوں میں بھی سرگرمیاں جاری رہیں، قوم پرست جماعتوں کی جانب سے نئے بلدیاتی نظام کے خلاف ہڑتال کی کال دی گئی تھی جس پر گلشن حدید،ابراہیم حیدری،چنیسرگوٹھ،جمعہ گوٹھ،پہلوان گوٹھ، ماروئڑا گوٹھ سمیت دیگر دیہی علاقوں میں جزوی ہڑتال رہی تاہم شہر کے وسطی علاقوں میں صبح سے امن و امان کی بہتر صورتحال کودیکھتے ہوئے شہر کی مختلف مارکیٹوں کی دکانیں آہستہ آہستہ کھلنا شروع ہوگئی۔

البتہ بڑے کاروباری مراکز میں تھوک کی دکانیں بندرہیں، شہر کے تمام صنعتی و تجارتی مراکز میں سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں،شارع فیصل،آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع نجی دفاتر میں بھی ہڑتال کے باوجود حاضریوں پر فرق نہیں پڑا۔ شہر کے مختلف علاقوں سے دفاتر اور بازاروں کو جانے والے افراد کو صبح کے وقت ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کا مسئلہ درپیش رہا لیکن بعد میں لوگ باآسانی اپنی منزل مقصود پر پہنچتے رہے۔

Recommended Stories

Load Next Story