حکومتی اقدام سے تجارتی خسارے میں 1713 فیصد کمی

اگست میں جولائی کی نسبت برآمدات میں 11.07 فیصد اضافہ ہوا اوربرآمدات کا حجم 2 ارب 50 کروڑ ڈالر سے زیادہ رہا ہے

اگست میں جولائی کی نسبت برآمدات میں 11.07 فیصد اضافہ ہوا اوربرآمدات کا حجم 2 ارب 50 کروڑ ڈالر سے زیادہ رہا ہے۔ فوٹو فائل

وفاقی حکومت کی جانب سے درآمدی بل میں کمی لانے کیلیے اٹھائے جانیوالے اقدام کے باعث تجارتی خسارے میں کمی ہونا شروع ہوگئی ہے۔

رواں مالی سال کے پہلے 2ماہ میں ملک کا تجارتی خسارہ 17.13 فیصد کمی سے6 ارب 26 کروڑ ڈالر رہا جبکہ اگست 2022میں تجارتی خسارہ 18 اعشاریہ 5 فیصد کمی سے 3 ارب 53 کروڑ ڈالر رہا ہے۔


اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے تجارتی اعدادوشمار جاری کردیئے گئے ہیں جن میں بتایا گیا کہ تجارتی خسارہ 17.13 فیصد کمی سے6 ارب 26 کروڑ ڈالر رہا ہے جبکہ جولائی تا اگست برآمدات میں 3.75 فیصد اضافہ ہوا اور برآمدات 4 ارب 75 کروڑ ڈالر رہیں اس کے علاوہ گزشتہ 2 ماہ میں درآمدات میں 9.25 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور جولائی تا اگست درآمدات کا حجم 11 ارب ڈالر سے زیادہ رہا ہے۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ اگست میں جولائی کی نسبت برآمدات میں 11.07 فیصد اضافہ ہوا اوربرآمدات کا حجم 2 ارب 50 کروڑ ڈالر سے زیادہ رہا ہے۔
Load Next Story