200 روپے کمی سے سونا 52ہزارروپے تولہ ہوگیا
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت3 ڈالر کی کمی سے1380 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے...
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت3 ڈالر کی کمی سے1380 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے اور171 روپے کی کمی واقع ہوئی ۔
جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر52000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر44571 روپے ہوگئی تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے780 روپے پرمستحکم رہی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی668.57 روپے پر مستحکم رہی۔