قلعہ عبداللہ سڑکیں بند ہونے سے ٹرکوں میں لدے کروڑوں کے پھل اور سبزیاں ضائع
گڈز کمپنیوں کے احتجاج کے باعث کوئٹہ چمن شاہراہ بند، گاڑیاں پھنس گئیں، شاہراہیں بند ہونے سے بھاری نقصان ہوا، مظاہرین
قلعہ عبداللہ میں سیلاب کی وجہ سے شاہراہوں کی بندش کے باعث پھنسے ہوئے ٹرکوں میں موجود کروڑوں روپے مالیت کے پھل اور سبزیاں ضائع ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی شاہراہوں کی مسلسل بندش کے خلاف گڈز ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی جانب سے ہڑتال کی کال دی گئی تھی۔ اس سلسلے میں گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی مالکان نے کوئٹہ چمن شاہراہ کو احتجاجاً بندکردیا، جس کے نتیجے میں سیکڑوں چھوٹی بڑی گاڑیاں اور ٹرالر پھنس گئے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ کے پی کے ،پنجاب اور سندھ جانے والی شاہراہیں گزشتہ 2 ہفتوں سے بند ہیں اور اس کی وجہ سے ٹرکوں میں موجود سیب ، انگور اور سبزیاں گل سڑ چکی ہیں۔ فروٹ اور سبزیاں خراب ہونے سے کروڑوں کا نقصان پہنچا ہے۔