شبانہ اعظمی اور نصیر الدین شاہ ’ٹکڑے ٹکڑے گینگ‘ کا حصہ  ہیں بی جے پی

شبانہ اعظمی، جاوید اختر اور نصیرالدین بھارت کے ٹکڑے کرنا چاہتے ہیں، بی جے پی رہنما


ویب ڈیسک September 03, 2022
شبانہ اعظمی نے بلقیس بانو گینگ ریپ مجرموں کی رہائی کو شرمناک قرار دیا تھا (فوٹو:فائل)

بھارت کی حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کے رہنما کا کہنا ہے کہ بالی وڈ کے لیجنڈ شبانہ اعظمی اور نصیر الدین شاہ ملک کو توڑنے والے گینگ کا حصہ ہیں۔

بی جے پی کے رہنما اور ریاست مدھیہ پردیش کے وزیرداخلہ ناروتم مشرا نے بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار شبانہ اعظمی اور نصیرالدین شاہ کو بھارت کے ٹکڑے کرنے والے گینگ کا حصہ قرار دے دیا۔

بی جے پی رہنما نے بیان میں کہا کہ شبانہ اعظمی، ان کے شوہر رائٹر جاوید اختر اور نصیر الدین شاہ 'ٹکڑے ٹکڑے گینگ' کا حصہ ہیں۔

مشرا کا مزید کہنا تھا کہ یہ اداکار بھارت کو توڑنے کی خواہش رکھنے والے گینگ میں شامل ہیں اور بی جے پی کی اقتدار والی ریاستوں میں کوئی بھی واقعہ ہو تو اس پرشور مچانے لگتے ہیں۔ یہ بے نقاب ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: بلقیس بانو گینگ ریپ مجرموں کی رہائی،شبانہ اعظمی بات کرتے ہوئے روپڑیں

واضح رہے کہ گزشتہ روز شبانہ اعظمی نے بلقیس بانو گینگ ریپ کیس کے ملزموں کی رہائی مذمت کرتے ہوئے اسے شرمناک قرار دیا تھا اور وہ اس بارے میں بات کرتے ہوئے آب دیدہ ہوگئی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |