ڈالر کی قدرر10 پیسے گھٹ کر100روپے 20پیسے ہوگئی

انٹربینک ریٹ 35 پیسے کم،حکومت ڈالر کی قدراصل ویلیوپرآنے میں رکاوٹ نہ بنے، ملک بوستان


Business Reporter March 18, 2014
انٹربینک ریٹ 35 پیسے کم،حکومت ڈالر کی قدراصل ویلیوپرآنے میں رکاوٹ نہ بنے، ملک بوستان فوٹو: فائل

ملک میں امریکی ڈالر کی سپلائی بڑھنے کی توقع کے پیش نظرانٹربینک مارکیٹ میں پیر کو بھی روپے کی نسبت ڈالر کی تنزلی برقرار رہی۔

جس کے نتیجے میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ 35 پیسے کی کمی سے99.03 روپے ہوگئے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ ڈالر کی قدر10 پیسے کی کمی سے100.20 روپے کی سطح آگئی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پیر کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں غیریقینی صورتحال غالب ہونے سے ڈالر کی قدر اتارچڑھاؤ کی زد میں رہی۔ ابتدائی اوقات کے دوران خریداروں کے غائب ہونے کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں ایک موقع پرڈالر کی قدرگھٹ کر99.80 روپے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن اختتامی لمحات سے قبل غیرمتوقع طور پر ڈالر کی ڈیمانڈ بڑھتے ہی ڈالر کی قدر میں دوبارہ اضافے کا رحجان غالب ہوگیا اور100 روپے کی سطح عبور ہوگئی۔

ایکس چینج ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان کا کہنا ہے کہ منگل کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کی سپلائی میں نمایاں اضافہ ہوجائے گا جس کے نتیجے میں انٹربینک کی سطح پر ڈالر کی قدر میں کمی ضرور ہونی چاہیے کیونکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا دارومدار انٹربینک ریٹ پر منحصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹربینک مارکیٹ میں سپلائی بڑھنے کے باوجود ڈالر کی قدر کومستحکم رکھنا مصنوعی ہے لہٰذا حکومت کو چاہیے کہ وہ تمام مصلحتوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ڈالر کی قدر کو اسکی اصل ویلیو تک لانے میں رکاوٹ بننے سے گریز کرے۔ ملک بوستان نے بتایا کہ منگل کو ایکس چینج کمپنیوں سمیت دیگر شعبوں کی ٹی ٹیزریلیز ہوجائیں گی جس کے بعد زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کی سپلائی میں نمایاں اضافہ ہوجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں