عراق کا موصل میں داعش کے مضبوط ٹھکانے کو تباہ کرنے کا دعویٰ

ان ٹھکانوں میں بڑی تعدد میں اسلحہ و بارود تھا


ویب ڈیسک September 03, 2022
داعش کی جانب سے حملے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی، فوٹو: فائل

عراق کی فوج نے داعش کے مضبوط ترین گڑھ موصل میں قائم داعش کے ٹھکانوں کو حملے کرکے تباہ کردیئے۔

عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق موصل کی عادیہ پہاڑیوں میں واقع داعش جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔ جہاں بڑی تعداد میں اسلحہ، بارود، ٹیکنیکل سپورٹ آلات اور کمین گاہیں تھیں۔

عراقی فوج کی جانب سے جاری بیان میں انٹیلی جنس بنیاد پر کی گئی اس کارروائی کو بڑی کامیابی کہا جا رہا ہے تاہم ہلاکتوں سے متعلق تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

عراق نے اتحادی افواج کے ساتھ مل کر ملک پر قابض داعش جنگجوؤں کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا تھا تاہم اب بھی وہ دور دراز علاقوں میں موجود ہیں اور وہاں سے کارروائی کے لیے شہروں میں آتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں