سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں اضافہ

مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1480 روپے پر مستحکم رہی


Business Reporter September 03, 2022
فوٹو: فائل

سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 145700 روپے ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر کے اضافے سے 1714 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1700 روپے اور 1457 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر 145700 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ کر 124914روپے کی سطح پر آگئی۔

تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1480 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1268.86 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں