تھری وفورجی اسپیکٹرم سے10لاکھ ملازمتیں پیداہونگی رپورٹ

جی ڈی پی میں حالیہ 380 ارب، 2020 تک ایک ہزار 180 ارب روپے کا اضافہ متوقع ہے

جی ڈی پی میں حالیہ 380 ارب، 2020 تک ایک ہزار 180 ارب روپے کا اضافہ متوقع ہے. فوٹو: فائل

برطانوی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تھری اور فور جی اسپیکٹرم کے آغاز سے دس لاکھ کے قریب نئی ملازمتوں کے پیدا ہونے کے امکانات ہیں جس سے جی ڈی پی میں 380 ارب روپے کا اضافہ ہوگا اور 2020 تک مجموعی طور پر 1180 ارب روپے کا اضافہ متوقع ہے۔


برطانوی ادارے پلم کنسلٹنگ کی طرف سے پاکستان میں تھری جی کے اقتصادی اور سماجی فوائدکے حوالے سے جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تھری جی ٹیکنالوجی کے آغاز سے 2020 تک قومی پیداوار میں 0.13 پوائنٹس کا سالانہ اضافہ ہوگاجس سے پاکستانی صنعتوں میں معاشی انقلاب کے علاوہ ۔اس سے سماجی مفادات میں بھی وسیع اضافہ ہوگا جبکہ اس سے تعلیم اور صحت کے شعبوں کی سہولتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق براڈ بینڈ اور جی ڈی پی میں گہرا مثبت تعلق ہے جس سے کم آمدنی اور زائد آمدن والے طبقات کو یکساں فوائد حاصل ہوں گے۔

جی ڈی پی میں ہونے والے اضافے کے نتیجے میں ٹیکس وصولیوں میں 23 ارب روپے کی اضافی وصولی سمیت حکومت کی آمدن میں مجموعی طور پر 70 ارب روپے کا اضافہ ہوگا۔ حکومتی محصولات میں ہونے والے اضافے سے ملک کی سماجی ترقی میں بھی بڑی حد تک معاونت حاصل ہوگی۔ براڈ بینڈ ٹیکنالوجی سے ملک کی مجموعی معیشت پر انتہائی خوش گوار اثرات مرتب ہوں گے اور موبائل براڈ بینڈ کی معاونت سے زراعت، صنعت اور خدمات کے شعبوں میں روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی جس سے بے روزگاری کے خاتمے سمیت وسائل آمدنی میں اضافے سے ملکی معیشت کی ترقی میں مدد ملے گی۔
Load Next Story