شاہنواز دھانی اتوار کو بھارت کے خلاف میچ سے باہر

شاہنواز دھانی ہانگ کانگ کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔


Sports Reporter September 03, 2022
شاہنواز دھانی ہانگ کانگ کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔

ایشیاکپ میں بھارت کے خلاف میچ سے قبل پاکستان کو ایک اور دھچکا لگ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیاکپ میں ہانگ کانگ کے خلاف میچ کے دوران شاہنواز دھانی ممکنہ طور پر سائیڈ اسٹرین انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کے بعد انہیں بھارت کے خلاف میچ میں پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی میڈیکل ٹیم آئندہ 48 سے 72 گھنٹے تک شاہنواز دھانی کی انجری کا معائنہ کرے گی، جس کے بعد ان کی انجری کا اسکین یا ٹورنامنٹ میں مزید شرکت سے متعلق کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: بھارتی بیٹرز کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھاؤں گا، حارث رﺅف

دوسری جانب ایشیاکپ کے دوران بھارتی ٹیم کو بھی انجری کی صورت میں رویندرا جڈیجا کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے، وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |