نگران وزیراعظم کیلیے اپوزیشن نے7 نام تجویز کردیے چوہدری نثار
حکومت سے ناموں پر اتفاق نہ ہوا تو معاملہ چیف الیکشن کمشنر کے پاس چلا جائیگا،گفتگو اورخطاب
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کیلیے اپوزیشن نے7 نام تجویز کیے ہیں۔
اگر حکومت سے کسی نام پر اتفاق رائے نہ ہوا تو معاملہ چیف الیکشن کمشنر کے پاس چلاجائے گا۔ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ آئندہ نگراں حکومت بنانے کے حوالے سے20 ویں آئینی ترمیم میں اپوزیشن کا ایک کردار ہے جسے کسی بھی صورت میں نظرانداز نہیںکیاجاسکتا۔ نگران وزیراعظم کے حوالے سے اپوزیشن کی تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت مکمل کرلی ہے جس میں منورحسن، آفتاب شیر پائو، سردار عطا اللہ مینگل سے بات ہوچکی ہے۔ انھوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی طرف سے شعیب سڈل اوررزاق دائودکے نام آئے تھے ۔ بعد میں وہ اس سے انحراف کرگئے۔
انھوں نے کہا کہ میری بلوچستان کے رہنما سردار اخترمینگل سے بھی بات ہوئی ہے میں نے ان کے والد سردار عطااللہ مینگل کا نام دیاہے جس پرانھوں نے کہاکہ وہ نہیں مانیں گے۔ انھوں نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کی صوبائی اسمبلی میں کوئی اپوزیشن لیڈرنہیں، اس حوالے سے مسلم لیگ ہمخیال کے ساتھ عدالت میں جانے کیلیے تیار ہیں۔ انھوںنے کہاکہ اسلام دشمن فلم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں کیونکہ امریکامیںاسلام دشمن کام کرنے میں مکمل آزادی ہے۔ قبل ازیں قومی اسمبلی میں خطاب میں قائد حزب اختلاف نے کہاکہ حکومت ناموس رسالت کے خلاف بنائی گئی فلم پر امریکی حکومت سے احتجاج کرکے اس فلم پر پابندی عائد کرانے کے لیے کوشش کرے۔