حمل کو تشہیر کا حصہ بنانے پر عالیہ بھٹ اور کرن جوہر پر تنقید
اداکارہ کے شرارے کے پیچھے بچے کی پیدائش کے متعلق جملہ لکھا ہوا تھا۔
بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور فلم ساز کرن جوہر کو اداکارہ کے حمل کو فلم پروموشن کا حصہ بنانے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ اپنے شوہر رنبیر کپور اور فلم ساز کرن جوہر کے ساتھ 'براہمسترا' کی تشہیر کے لیے بھارتی ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد دکھن میں منعقد ایک تقریب میں شریک ہوئیں، جہاں انہیں اپنے حمل کو بھی تشہیر کا حصہ بناتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
تقریب کے دوران کرن جوہر کے کہنے پر عالیہ بھٹ نے شائقین کو اپنی لباس کی پشت دکھائی جس پر اداکارہ کے شرارے کے پیچھے بچے کی پیدائش کے متعلق جملہ لکھا ہوا تھا۔
عالیہ بھٹ کی جانب سے فلم پروموشن کے دوران لباس پر بچے کی جلد پیدائش کا جملہ لکھوانے اور اسے لوگوں کو دکھانے پر کئی شائقین ان سے خفا دکھائی دیے۔
سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے اسے اخلاقیات سے گری ہوئی حرکت قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ فلموں کی پروموشنز کیلئے حمل کو حصہ نہیں بنانا چاہئے۔