10 سالہ بچے سے بد فعلی کرنے والا نوعمر ملزم گرفتار

معصوم بچوں کو جنسی حراساں کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، اے ایس پی رائیونڈ


ویب ڈیسک September 03, 2022
فوٹو: ایکسپریس

مانگا منڈی کے علاقے میں پولیس نے 10سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایکسپرس نیوز کے مطابق ملزم علی حسن 10سالہ بچے کیساتھ بدفعلی کر کے فرار ہو گیا،تھانہ مانگا منڈی میں درخواست موصول ہونے پر پولیس نے ملزم کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا۔

ایس ایچ او تھانہ مانگا منڈی یاسر عباس کے مطابق ملزم علی حسن کو چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا، ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اے ایس پی رائیونڈ بلال محمدو سلہری کا کہنا ہے کہ معصوم بچوں کو جنسی حراساں کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔