اسرائیلی اور امریکا کے ساتھ کشیدگی پر ایران کے 51 شہروں میں سول ڈیفنس سسٹم نافذ

ان دنوں لڑائیوں کی شکل زیادہ پیچیدہ ہو گئی ہے، حکام


ویب ڈیسک September 04, 2022
—فائل فوٹو

ایران نے اپنے 51 شہروں اور قصبوں کو کسی بھی ممکنہ غیر ملکی حملے کو ناکام بنانے کے لیے سول ڈیفنس سسٹم سے لیس کر دیا ہے.

ایک سینئر دفاعی اہلکار نے بتایا کہ اسرائیل اور امریکا کے ساتھ کشیدگی میں اضافے کے پیش نظر سول ڈیفنس سسٹم کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔


نائب وزیر دفاع جنرل مہدی فراہی کے حوالے سے ایرانی میڈیا نے کہا کہ شہری دفاعی سازوسامان ایران کی مسلح افواج کو '24 گھنٹے سافٹ ویئر استعمال کرکے خطرات کی شناخت اور نگرانی کرنے کے قابل بناتا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ ان دنوں لڑائیوں کی شکل زیادہ پیچیدہ ہو گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کی ہائبرڈ شکلیں بشمول سائبر، حیاتیاتی اور تابکار حملوں نے کلاسیکی جنگوں کی جگہ لے لی ہے۔

انہوں نے ان ممالک کا نام نہیں لیا جو ایران کو دھمکی دے سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔