پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں کے درمیان جھگڑاطالبعلم زخمی
واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔سی سی پی او لاہور
پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں کے درمیان جھگڑے کے دوران گولی لگنے سے ایک طالبعلم زخمی ہوگیا ہے ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔
سی سی پی او لاہور کاکہناہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں اور شواہد کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے،فائرنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق جھگڑے کے بعد طلبہ تنظیموں کی جانب سے کیمپس پل بلاک کئے جانے کی اطلاع پر پر پولیس کی نفری طلب کر لی گئی ہے،پولیس حکام کا کہنا ہے کے کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے اور شہر کا امن متاثر کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
دوسری جانب ترجمان پنجاب یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ واقعے کی ابتدائی تحقیقات جاری ہیں،ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین کارروائی کریں گے۔