پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے گرد گھیرا تنگ ورکنگ شروع

ٹیکس وصولی نہ ہونے پر 21 ارب کے سابقہ واجبات کیلیے زونز کے ریکارڈ کی چیکنگ کا آغاز


این این آئی September 04, 2022
لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام اضلاع کا واجبات کی وصولی کیلیے خفیہ سروے کیا جا رہا ہے (فوٹو: فائل)

لاکھوں پراپرٹی مالکان سے اربوں روپے کے ٹیکس کی وصولی نہ ہونے پر صوبہ بھر کے 21 ارب کے سابقہ واجبات کیلیے زونزکے ریکارڈ کی چیکنگ کا آغاز کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کا 9 ارب سمیت پنجاب بھر کا 21 ارب کا پراپرٹی ٹیکس وصول نہیں کیا گیا، پراپرٹی ٹیکس نادہندگان اورکئی کئی سال سے واجبات ادا نہ کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لیے ایکسائزہیڈ آفس نے ورکنگ شروع کرکے مخصوص زونز کے ریکارڈ کی چیکنگ کا آغاز کردیا ہے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام اضلاع کا واجبات کی وصولی کے لئے خفیہ سروے کیا جارہا ہے۔

محکمہ ایکسائز کے حکام کے مطابق اب تک چیکنگ کے مطابق لاہور کے 2 زون سے سوا ارب کے ڈیفالٹرزکی پراپرٹیاں سامنے آ گئیں۔ ایکسائز کے ریکارڈ اور اربن یونٹ کے ڈیش بورڈ پرگزشتہ 8 سال سے 21 ارب کے واجبات سامنے آئے ہیں۔ سابقہ واجبات کی وصولی کے لئے سروے میں پراپرٹیوں کی تفصیلات چیک کی جارہی ہے۔

رواں سال بھی پراپرٹی ٹیکس میں 21 ارب کا ہدف دیا گیا ہے جبکہ لاکھوں پراپرٹی ٹیکس ڈیفالٹرز سے ڈی جی ایکسائز کے حکم پر سابقہ واجبات کی وصولی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں