جہانگیر ترین نے سیلاب متاثرین کیلیے 10 کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کردیا

کاروباری اور مخیر حضرات آگے بڑھیں، سابق رکن اسمبلی کی اپیل


ویب ڈیسک September 04, 2022
کاروباری اور مخیر حضرات آگے بڑھیں، سابق رکن اسمبلی کی اپیل۔ فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رہنما جہانگیر ترین نے ملک بھر کے سیلاب متاثرین کے لیے 10 کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے کاروباری اور مخیر حضرات آگے بڑھیں، لاکھوں پاکستانیوں کی مدد کے لیے ایک مشترکہ قومی کاوش کی ضرورت ہے۔

جہانگیر ترین کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان میں راشن، خیمے، ترپالیں، مچھر دانیاں، خواتین کے حفظان صحت کا سامان اور کیش امداد شامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں