اسلام آباد میں کنٹینر سے ایک ٹن منشیات برآمد دو ملزمان گرفتار
بلوچستان سے پنجاب لائی گئی، 1020 کلو گرام چرس اور 28.800 کلو گرام ہیروئن شامل
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے اسلام آباد میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک ہزار 48 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے خفیہ اطلاع پر اسلام آباد میں ایک بڑی چھاپہ مار کارروائی کی ہے جس میں ایک ٹن وزن سے زائد منشیات برآمد ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق منشیات ریفریجریٹر کنٹینرز میں بلوچستان سے پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی، اس کارروائی میں سرغنہ سمیت بین الصوبائی اسمگلرز گروپ کے دو اہم کارندے بھی گرفتار ہوئے ہیں۔
اے این ایف حکام کے مطابق برآمد شدہ منشیات میں 1020 کلو گرام چرس اور 28.800 کلو گرام ہیروئن شامل ہے، ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے جس میں مزید انکشافات کی توقع ہے۔