خاتون نے سرکاری ملازمت کا جھانسہ دے کر 48 افراد کو لوٹ لیا

پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لیے چھاپے مار کارروائیاں شروع کردی ہیں

فوٹو فائل

راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال کے علاقے میں سابقہ اسکول ٹیچر نے خاوند کو سیشن جج اٹک کا ریڈر ظاہر کر کے سادہ لوح افراد کو سرکاری ملازمتیں دلوانے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے ہتھیا لیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نوسر باز جوڑے نے مجموعی طور پر 48 افراد کے ساتھ فراڈ کیا اور 34 لاکھ روپے ہتھیائے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردیئے۔

ایف آر کے مطابق خاتون نے متاثرہ افراد کو ملازمت کے جعلی لیٹرز دیئے اور کہا کہ ایک مہینے بعد ان کی کورٹ میں نوکری لگ جائے۔


عمرفاروق نامی متاثرہ شخص نے پولیس کو بتایا کہ اس نے رقم کا بندوبست اپنے پلاٹ کو فروخت کرکے کیا تھا۔

اس نے مزید کہا کہ جب انہیں پتہ چلا کہ بھرتی لیٹر بوگس اور جعلی ہیں تو وہ خاتون کے گاؤں بوٹا فتح جنگ بھی گئے جہاں ظہیر اور اس کی اہلیہ مسماۃ رخسانہ ناز ان کو جھوٹی تسلیاں دیتی رہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ نوسر باز گروہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے، تفتیش جاری ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
Load Next Story