پنجاب حکومت کو گرا کر ہی دم لیں گے عطا اللہ تارڑ

عمران خان کی فارن فنڈنگ حرام کی کمائی ہے، معاون خصوصی برائے انسداد منشیات


ویب ڈیسک September 04, 2022
فوٹو فائل

وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے انسداد منشیات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کو گرا کر ہی دم لیں گے کیونکہ یہ صوبائی حکومت نہ صرف کرپٹ اور غیرقانونی ہے بلکہ اس نے سیلاب سے متاثرہ افراد و علاقوں کے لیے کوئی کام نہیں کیا۔

پی ٹی وی لاہور سینٹر میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ عمران خان کی فارن فنڈنگ حرام کی کمائی ہے، پی ڈی ایم کی جماعتیں ضمنی انتخابات جیتنے میں کامیاب ہو جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت نے سیلاب متاثرین کو تنہا چھوڑ دیا ہے اور کرپشن کرنے میں لگی ہوئی ہے، مونس الہی ہر ٹھیکے اور منصوبے میں اپنا 7 فیصد کمیشن وصول کر رہا ہے، اس حکومت کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا گیا اور ایک دو اراکین ادھر ادھر ہو گئے تو یہ حکومت قائم نہیں رہ سکے گی۔

لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ تریسٹھ اے پر اپنی رائے اور پی ٹی آئی کے 25 منحرف اراکین کیخلاف فیصلے پر نظرثانی کی اپیلیں جلد سماعت کے لئے مقرر کرے کیونکہ پی ٹی آئی اراکین کے ووٹ شمار بھی نہیں کئے گئے اور انہیں ڈی سیٹ کرنے کی سزا بھی سنا دی گئی، پنجاب حکومت کسی بھی وقت گرائی جا سکتی ہے جس کے لئے کام جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں