نواز اور زرداری ایسا آرمی چیف لانا چاہتے ہیں جو ان کے حق میں بہتر ہو عمران خان

4 ماہ میں امپورٹڈ حکومت نے پاکستان کا بیڑہ غرق کردیا، چیئرمین پی ٹی آئی


ویب ڈیسک September 04, 2022
—فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت صرف اپنے کرپشن کیسز بند کرنے کے لیے آئی ہے، نواز شریف اور آصف علی زرداری کی پوری کوشش ہے کہ ایسا آرمی چیف آئے جو ان کے حق میں بہتر ہو۔

فیصل آباد میں عوامی جلسہ سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ 4 ماہ میں امپورٹڈ حکومت نے پاکستان کا بیڑہ غرق کردیا، آج بجلی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، 4 مہینے پہلے پیٹرول 150 روپے لیٹر تھا، ہمارے دور میں فیصل آباد میں ٹیکسٹائل انڈسٹری بہتر ہوئی، امپوٹڈ حکومت کے دور میں ہر طبقہ کے حالات برے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ ایسے سیلابوں سے محفوط رہنے کے لیے ہمیں ڈیم بنانا ہوں گے، ہم نے 10 بڑے ڈیم بنائے کراچی میں ندی نالوں پر لوگوں نے قبضے کرلیے، موسیماتی تبدیلیوں سے آنیوالی نسلوں کو بچانے کے لیے ساری قوم شجر کاری کرے۔

عمران خان نے کہا کہ جب پانی آتا ہے تو اس کو نکالنے کے لیے ڈرینج سسٹم چاہیے تاکہ تباہی نہ ہو، اگلے اتوار کو پھر سے ٹیلی تھون کروں گا۔ بیرون ملک پاکستانیوں سے سیلاب متاثرین کے لیے اربوں اکٹھے کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو نہیں پتا تھا عالمی سطح پران کی پراپرٹی کا انکشاف ہوجائے گا، مریم کہتی تھی کہ پراپرٹی نہیں ہے، چوری کے پیسوں سے لندن میں مہنگی ترین پراپرٹی خریدی، مریم کہتی ہے کہ ہمارے امیر دادا نے پیسا دیا، شہباز شریف کہتا ہے کہ میرا باپ غریب آدمی تھا، آصف علی زرداری نے 13 ارب روپے سرئٹزر لینڈ میں رکھے ہوئے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ مشرف حکومت نے دونوں کو این آر او دے کر معاف کردیا، شہباز شریف آپ اور آپ کا بھائی اور زرداری پیسا چوری کرکے باہر بھیج دیتے ہیں جبکہ پاکستان کی تاریخ میں ہم نے سب سے زیادہ ٹیکس کا پیسا اکٹھا کیا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں