قوم محدود وسائل کے مطابق رہے وزیر خزانہ

سیلاب کی وجہ سے مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، مفتاح اسماعیل


ویب ڈیسک September 04, 2022
فوٹو : فائل

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے مہنگائی کی شرح میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، قوم محدود وسائل کے مطابق رہے۔

تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل نے غیرملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اعتراف کیا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح ریکارڈ 47 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ سیلاب کی وجہ سے افراط زر کی شرح میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ رواں مالی سال کے دوران مہنگائی 15 فیصد رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں دہائیوں پرانے طریقوں کو بدلنا ہوگا اور قوم کو محدود وسائل کے مطابق رہنا ہوگا۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ طویل عرصے تک پرتعیش اشیا (لگژری آئٹم) کی درآمدات پر پابندی ناگزیر ہے جبکہ رواں مالی سال معیشت کی شرح نمو 3.5 فیصد سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ 'ہم ایک سال میں کچھ نہیں کرسکتے لیکن اچھے دور کی شروعات کے لیے چیزوں کو ٹریک پر لاسکتے ہیں، موجودہ حالات میں پاکستان کو اپنے وسائل میں رہ کر گزارا کرنا ہوگا'۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |