دیر بالا میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے دریا میں طغیانی دو افراد ڈوب گئے

دیر بالا سمیت مختلف پہاڑی علاقوں میں ایک بار پھر بارش شروع ہوگئی


ویب ڈیسک September 04, 2022
فوٹو فائل

دیر بالا کے علاقے سوانسار براول میں آسمانی بجلی گرنے سے دریا میں طغیانی ہوئی جس میں دو افراد بہہ کر جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق دیر بالا سمیت سوات کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہوگئی ہے، جو بدھ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

دیر بالا سمیت مختلف علاقوں میں ہونے والی بارشوں سے سیلاب کا سامنا کرنے والے مقامی افراد کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔

دوسری جانب دریا بالا کے علاقہ سوانسار براول میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے دریا میں طغیانی ہوئی جس کے نتیجے میں دو افراد بہہ گئے۔

مقامی افراد نے دریا میں بہنے والے دونوں افراد کی لاشیں اپنی مدد آپ کے تحت نکال لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں