پرنس کریم آغا خان کا پاکستانی سیلاب متاثرین کے لیے 1 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے پرنس رحیم آغا خان کا شکریہ ادا کیا


ویب ڈیسک September 04, 2022
فوٹو دی اسماعیلی

اسماعیلی کمیونٹی کے سربراہ پرنس کریم آغا خان نے پاکستانی سیلاب متاثرین کے لیے 1 کروڑ ڈالر امداد دینے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پرنس رحیم آغا خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور دس ملین ڈالر کی خطیر امداد دینے پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے امداد پر مجھ سمیت تمام پاکستانی آغا خان کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔



شہباز شریف نے پرنس رحیم آغا خان سے بین الاقوامی برادری میں سیلاب اور اس کے بعد کی صورت حال سے آگاہی پیدا کرنے کی درخواست کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں