نامور اداکار عابد علی کو مداحوں سے بچھڑے تین برس گزر گئے

ریڈیو پاکستان سے کیریئر کا آغاز کرنے والے عابد علی 29 مارچ 1952 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے۔

عابد علی نے وارث سمیت 70 سے 90 کی دہائی تک پی ٹی وی کے کئی مقبول ڈراموں میں کام کیا،فوٹو: فائل

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری پر چار دہائیوں تک راج کرنے اور ہر کردار کو حقیقت کا رنگ بھرنے والے نامور اداکار اور ہدایتکار عابد علی کو اپنے مداحوں سے بچھڑے تین برس بیت گئے۔

اداکار عابد علی نے وارث سمیت 70 سے 90 کی دہائی تک پی ٹی وی کے کئی مقبول ڈراموں میں کام کیا اور انہیں فنی خدمات پر صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سمیت متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

ریڈیو پاکستان سے کیریئر کا آغاز کرنے والے عابد علی 29 مارچ 1952ءمیں کوئٹہ میں پیدا ہوئے، 1973ءمیں پی ٹی وی کے ڈرامے جھوک سیال میں سب سے پہلے اداکاری کے جوہر دکھائے اور کئی نامور ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری کے وجہ سے لاکھوں پرستاروں کے دلوں میں گھر کر گئے۔


اداکار عابد علی نے80 سے 90 کی دہائی تک پی ٹی وی کے کئی مقبول ڈراموں میں کام کیا۔ وارث، دشت، پنجرہ، پیاس، دوریاں، خواہش، آنگن، مہندی ان کے یادگار ڈرامے ہیں۔

چھوٹی سکرین پر چار دہائیوں تک راج کرنے والے عابد علی نے انسانیت کے دشمن سمیت متعدد فلموں میں بھی کام کیا۔

جگر کے سرطان میں مبتلا ہو نے کے بعد عابدعلی 5 ستمبر2019 کواپنے اصل خالق حقیقی سے جا ملے لیکن وہ اپنی جاندار اور شاندار اداکاری کی وجہ سے ہمیشہ اپنے پرستاروں کے دلوں پر راج کرتے رہیں گے۔
Load Next Story