اسلام آباد اورخیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 تھی، زلزلہ پیما مرکز


ویب ڈیسک September 05, 2022
زلزلے کا مرکز افغانستان کے کوہ ہندوکش ریجن میں تھا:فوٹو:فائل

اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی کے مضافاتی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔خیبرپختونخوا میں پشاور،مردان،ایبٹ آباد،صوابی ،شبقدراوردیگرعلاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکوں سے خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کھلی جگہوں پر نکل آئے۔

ریکٹر اسکیل پرزلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکزافغانستان کا کوہ ہندوکش ریجن میں زمین کی 10 کلومیٹرگہرائی میں تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں