شہباز گل کی درخواست ضمانت پرسماعت فریقین کو نوٹس جاری

عدالت نے ایس ایچ اور کوہسار اور سٹی مجسٹریٹ کو نوٹس جاری کردئیے


ویب ڈیسک September 05, 2022
شہباز گل کے وکلا نے کیس کے حتمی فیصلے تک ضمانت کی استدعا کی تھی:فوٹو:فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر فریقین کو نوٹس جاری کردئیے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے شہباز گل کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی سماعت کی۔ عدالت نے شہباز گل کی درخواست پر ایس ایچ او کوہسار اور سٹی مجسٹریٹ کونوٹس جاری کردئیے۔

درخواست گزار کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ 9 اگست کو تھانہ کوہسار پولیس نے شہبازگل کو گرفتار کیا۔ پمز کے سینیئر ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے 17 اگست کو شہباز گل کا معائنہ کیا۔

شہباز گل کے وکلا نے عدالت سے استدعا کی کہ اڈیالہ جیل اور پمز کے میڈیکل بورڈ کے مطابق شہباز گل پر تشدد کے شواہد ملے ہیں۔ عدالت کیس کے حتمی فیصلے تک ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں